Thursday, 18 April 2024, 02:21:30 pm
وزیراعظم کا سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ
April 19, 2021

وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ روس کے بڑے تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے پیر کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ، ریلوے اور توانائی کے شعبوں میں روس اور پاکستان کے درمیان تعاون میں اضافے پر تفصیلی غور کیا گیا۔فریقین نے پہلے سے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے پر اتفاق کیا۔وفد نے پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.