Friday, 29 March 2024, 06:33:02 pm
وزیر خزانہ کی ادارہ شماریات کو اشیا کی تھوک اور پرچون قیمتوں میں فرق کے موازنے کی ہدایت
April 19, 2021

خزانے اور محصولات کے وزیر شوکت ترین نے ادارہ شماریات کو ملک بھر کے مختلف اضلاع میں روزمرہ استعمال کی مختلف اشیاء کی تھوک اور پرچون قیمتوں میں فرق کا باقاعدگی سے موازنہ کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

پیر کے روز اسلام آباد میں وزارت خزانہ میں ایک تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامی کنٹرول کا نیا طریقہ کار وضع کر کے مہنگائی کی بنیادی وجہ پر قابو پانے سے لوگوں کو اشد ضروری ریلیف ملے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ادارہ شماریات کو بروقت اعداد و شمار دستیاب ہوں تو اس سے ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کے سٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.