Wednesday, 24 April 2024, 11:36:18 am
مغربی ملکوں میں توہین ِ مذہب کےواقعات کومستقل طورپرروکنےکیلئے عالمی سطح پر مہم شروع کی ہے:وزیراعظم
April 19, 2021

وزیر اعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ انہوں نے مغربی ملکوں میں توہین ِ مذہب کے ہونے والے واقعات کی مستقل روک تھام کیلئے عالمی سطح پر مہم شروع کی ہے۔وہ آج اسلام آباد میں مارگلہ ہائی وے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کا مقصد توہین ِ مذہب کے واقعات کے معاملے پر مسلمان ملکوں کے سربراہان مملکت کو اکٹھا کرنا اور امتِ مسلمہ کا مضبوط مقدمہ پیش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی اس معاملے کو اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے پلیٹ فارموں پر اجاگر کر چکے ہیں، انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی مہم تبدیلی لائے گی۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر پاک حضرت محمدۖ خاتم النبین کی شان میں گستاخی کے واقعات سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی ملکوں میں توہین مذہب کے واقعات پر اپنی املاک اور بنیادی ڈھانچے کی توڑ پھوڑ سے صرف ملکی مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔مارگلہ ہائی وے منصوبے کے حوالے سے وزیر اعظم نے اسلام آباد میں سڑکوں کے مزید منصوبے شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مارگلہ ہائی وے سے نہ صرف مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ گلیات جیسے قدرتی مناظر والے مقامات تک آسان رسائی یقینی بناتے ہوئے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.