Wednesday, 24 April 2024, 11:00:12 am
قومی اسمبلی،معمر شہریوں اور گھریلوتشدد کی روک تھام اور تحفظ بل کی منظوری
April 19, 2021

قومی اسمبلی نے آج دارالحکومت اسلام آباد کے بزرگ شہریوں کے بل مجریہ 2020ء اور گھریلو تشدد کی روک تھام اور اس سے تحفظ کے بل مجریہ 2020ء کی منظوری دی۔دارالحکومت اسلام آباد کے بزرگ شہریوں کے بل مجریہ 2020ء کا مقصد اسلام آباد کے بزرگ شہریوں کو سماجی و اقتصادی تحفظ فراہم کرنا اور اس سلسلے میں ان بزرگ شہریوں کے لئے فنڈ اور اولڈ ایج ہوم قائم کرنا ہے۔گھریلو تشدد کی روک تھام اور تحفظ کا بل مجریہ 2020ء دارالحکومت اسلام آباد کی علاقائی حدود کیلئے قانونی اور ادارہ جاتی لائحہ عمل فراہم کرنا ہے جس کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ گھریلو تشدد کے متاثرین کو قانونی تحفظ اور امداد فراہم کی جائے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔اس کے علاوہ ایوان میں پانچ بل پیش کئے گئے جن میں بچوں کیلئے نظام انصاف کا ترمیمی بل مجریہ 2021ء، دارالحکومت اسلام آباد کا بچوں کے تحفظ کا ترمیمی بل مجریہ 2021ء، قرآن پاک کی اشاعت اور ریکارڈنگ کی غلطیوں کے خاتمے کا ترمیمی بل مجریہ 2021ء، حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے اداروں کے نظم و نسق اور آپریشنز کا بل مجریہ 2021ء اور جموں و کشمیر کے املاک کے انتظام وانصرام کا بل مجریہ 2021ء شامل ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.