Thursday, 25 April 2024, 10:04:37 pm
بھارت،کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ50 لاکھ سے تجاوز
April 19, 2021

بھارت میں کرونا وباء کی صورتحال دن بدن گھمبیر ہوتی جا رہی ہے اور اس وقت ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ پچاس لاکھ ساٹھ ہزار تک پہنچ چکی ہے۔وزارت صحت نے ایک ہی دن میں دو لاکھ تہتر ہزار آٹھ سو دس کیسز اور مسلسل تیسرے روز ڈھائی لاکھ سے زائد نئے مریض سامنے آنے کی تصدیق کی ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ روز ایک ہزار چھ سو انیس افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں جس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ اٹھہتر ہزار سات سو انہتر ہو گئی ہے۔اس وقت بھارت میں کورونا وباء کی خطرناک صورتحال کی وجہ سے صحت عامہ کے نظام کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.