Friday, 29 March 2024, 02:36:39 am
بھارتی حکام کا کشمیریوں کی زبان بندی،اطلاعات تک رسائی پر ایک اور حملہ
April 19, 2021

حکام نے اطلاعات تک رسائی کے لوگوں کے حق پر ایک اور حملہ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت بھر میں کشمیر میڈیا سروس کی ویب سائٹ تک لوگوں کی رسائی کو روک دیا ہے۔مقبوضہ علاقے اور بھارت کے متعددد علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ٹیلی فون پر کے ایم ایس کو بتایا ہے کہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے سے قاصرہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی حکومت کے زیر قیادت دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت مقبوضہ جموںوکشمیر میں اپنے مظالم کو چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ بھارتی حکومت نے ہر قسم کی آزادیوں خصوصاً اظہاررائے کی آزادی پر قدغن عائد کررکھی ہے۔ بھارت ایک طرف تومعلومات فراہم کرنے والے باقاعدہ ٹی وی چینلز کوکام کرنے سے روک رہا ہے جبکہ دوسری طرف یہ پاکستان اورتحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کیلئے جعلی ادارے قائم کر رہا ہے جس کا واضح ثبوت حا ل ہی میں ڈس انفو لیب کی طرف سے کئے گئے انکشافات ہیں۔ اس سنگین صورتحال میں کشمیر میڈیاسروس مظلوم کشمیری عوام اور ان کی قیادت کی آواز بننے کے ساتھ ساتھ، مقبوضہ جموں وکشمیر کی زمینی صورتحال کے بارے میں درست خبریں فراہم کررہا ہے۔ کے ایم ایس گزشتہ 74سال سے بالعموم اور 05 اگست 2019کے بعد سے بالخصوص بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کے بارے میں دنیا بھر کو آگاہ کر رہا ہے ۔مودی حکومت کو اس حقیقت کوتسلیم کرنا چاہیے کہ اس طرح کے مذموم اقدامات کے ذریعے وہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے عوام پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.