Wednesday, 24 April 2024, 03:54:56 pm
وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی،عالمی کپ میں کامیابی کیلئےنیک خواہشات کااظہار
April 19, 2019

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔

 

وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور عالمی کرکٹ کپ میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیا جواس سال مئی جون میں انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔عمران خا ن نے کہاکہ پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے سفیرہونے کی حیثیت سے قومی قوم ٹیم سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ۔انہوں نے کھلاڑیوں سے کہاکہ وہ اپنی سپورٹس مین شپ اور طرزعمل سے ملک کامثبت تشخص اجاگرکریں ۔

 

ایک گھنٹے کی ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہاکہ چیمیئن ہمیشہ منصوبہ بندی اورجیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔

 

 

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.