Thursday, 25 April 2024, 06:24:30 am

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر کےعوام نےبھارتی انتخابی ڈرامےکادوسرامرحلہ مستردکردیا
April 19, 2019

مقبوضہ کشمیر میں وسطی کشمیر کے عوام نے کل سرینگر، بڈ گام اور گاندربل میں بھارت کے انتخابی ڈرامے کے دوسرے مرحلے کو مسترد کر دیا ہے۔سرینگر کے حلقے میں پچاس پولنگ بوتھ پر ٹرن آؤٹ صفر رہا۔ ان میں سے زیادہ تر بوتھ عیدگاہ ، خان یار ، حبہ کدل اور بٹامالو کے علاقوں میں واقع تھے۔ پولنگ کے اختتام پر متعدد پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کی شرح دس فیصد سے کم رہی۔ادھر جموں کشمیر سالویشن موومنٹ نے پارٹی کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے اور اسے قابض انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔ جموں کشمیر سالویشن موومینٹ کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کے متعدد کارکنوں اور نوجوانوں کو چرار شریف ن بیروا، خان صاحب ، MAGMA، بڈگام، HUMHAMA ، اور ناربل کے تھانوں میں زیر حراست رکھاگیا ہے جو کہ غیر جمہوری اقدام اور قابلِ مذمت ہے۔ترجمان نے بھارت اور کشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر قید تمام حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.