Saturday, 26 May 2018, 08:47:05 am
لاہور،سرکاری سکولوں کیلئے سکول ایجوکیشن ہاٹ لائن کا آغاز
April 19, 2018

53ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کے لئے سکول ایجوکیشن ہاٹ لائن کا  جمعرات کے روز لاہور میں باضابطہ طور پر آغاز ہو گیا۔پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کیا جانے والا پنجاب کاتعلیمی نظام دنیا کے سب سے بڑے نیٹ ورکس میں شامل ہے۔اسکول ایجوکیشن ہاٹ لائن ایک ہزار ایک سوتینتالیس اسکول انسپکٹروں کے ذریعے ایک کروڑ پینتالیس لاکھ طلباء اور تین لاکھ پچیس ہزار اساتذہ کی کارکردگی کی نگرانی کرے گی ۔طلباء اور اساتذہ کی حاضری، صفائی ستھرائی اورپانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔اس عمل میں تعلیم کا معیار جانچنے کیلئے طلباء سے جوابات حاصل کرنے کی غرض سے کوئزایپلیکیشن بھی شامل ہیں۔ہاٹ لائن سروس کمیونٹی ، والدین اور طلباء کیلئے صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک کام جاری رکھے گی ۔

X