Thursday, 28 March 2024, 03:53:31 pm
عمران خان پیشی سے بچنے ملک میں انارکی پھیلا رہے ہیں،وزیراطلاعات
March 19, 2023

وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان عدالت میں پیشی سے بچنے کیلئے تشدد اور ہنگاموں کی راہ اختیار کررہے ہیں۔

انہوں نے آج لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عدالتی وارنٹ پرعملدرآمد کیلئے جانے والی پولیس فورس پرپتھرائو کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ہرقیمت پر عدالت میں پیش ہونے سے گریزاں تھے ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کرکے عوام کو بے روزگار کردیا۔انہوں نے کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ عمران خان اپنے دور میں مسلسل جھوٹ بولتے رہے اور اپنے اختیار کا بے جا استعمال کرتے رہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات کے تحت مفت آٹے کی تقسیم کا آغاز ہوگیا ہے اور یہ عمل سندھ اور بلوچستان میں بھی جلد شروع ہوگا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.