Thursday, 09 April 2020, 07:35:53 am
ناموراداکارمحمدعلی کی14ویں برسی
March 19, 2020

سلور سکرین کے نامور اداکار محمد علی کی  چودھویں برسی جمعرات کو منائی گئی۔

 انہوں نے 1956میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد میں بطور براڈ کاسٹر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا انہوں نے ریڈیو پاکستان کراچی سٹیشن میں بھی خدمات انجام دیں۔

 انہوں نے تین سو سے زائد فلموں میں اداکاری کی اور 1984 میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

 محمد علی 2006 میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔