Thursday, 02 April 2020, 10:52:45 am
ملک میں گندم اور آٹے کے وافر ذخائر دستیاب ہیں،وزیر تحفظ خوراک
March 19, 2020

قومی تحفظ خوراک و تحقیق کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ملک میں گندم اور آٹے کے وافر ذخائر دستیاب ہیں اور حکومت رواں سیزن میں ان اجناس کی بھاری مقدار میں خریداری بھی کرے گی۔انہوں نے یہ بات گندم کی خریداری کیلئے کیے گئے انتظامات سے متعلق جمعرات کے روز اسلام آباد میںوڈیو لنک کے ذریعے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بیاسی لاکھ پچاس ہزار ٹن گندم کی خریداری کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ملک بھر میں گیارہ سو باسٹھ خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں۔