Wednesday, 24 April 2024, 04:49:31 am
تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع
March 19, 2019

تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے اور تھرکول بلاک ٹو میں330 میگاواٹ کے ایک بجلی گھر کو قومی گرڈ کے ساتھ منسلک کیاجارہا ہے۔

 اینگرو پاور جن تھرلمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم ظفر سید نے ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے الطاف پیرزادو کو بتایا ہے کہ تین سو تیس میگاواٹ کا ایک اور بجلی گھر آئندہ ماہ سے بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔

 انہوں نے کہا کہ تھرکول بلاک ٹو پانچ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو انتہائی ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کمرشل بنیادوں پر تھرکول سے بجلی کی پیداوار رواں سال جون سے شروع ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.