Friday, 29 March 2024, 05:01:49 pm
تجزیہ کاروں نے قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے سالانہ سوارب روپے سے زائدرقم خرچ کرنے کے فیصلے کوسراہا
March 19, 2019

 

ممتازتجزیہ کاروں نے قبائلی اضلاع کی ترقی کے لئے سالانہ سوارب روپے سے زائدرقم خرچ کرنے کے حکومتی فیصلے کوسراہاہے۔ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں کی صورتحال اب تبدیل ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت قبائلی عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تجارت کے لئے ماحول سازگار ہے اور پاکستان کے بارے میں عالمی بنک کی رپورٹ مثبت اورحوصلہ افزا ہے۔تجزیہ کاروں میں وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور، ایئرمارشل ریٹائرڈشاہدلطیف، سینئرصحافی رحیم اللہ یوسفزئی، مرزااختیار بیگ، ڈاکٹرغلام مصطفی اور ڈاکٹرنورفاطمہ شامل تھیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.