Sunday, 18 August 2019, 11:45:01 am
تجزیہ کاروں نے اضافی بل وصول کرنے والوں کواڑھائی ارب روپے واپس کرنے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کو سراہا
March 19, 2019

تجزیہ کاروں نے اضافی بل وصول کرنے والوں کواڑھائی ارب روپے واپس کرنے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کو سراہا ہے۔

انہوں نے منگل کی رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ملک صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اقتصادی استحکام کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں ترقی کو فروغ دینے کیلئے قلیل مدتی اور کثیر مدتی حکمت عملی وضع کی جانی چاہیے۔

تجزیہ کاروں میں عمر چیمہ، مرزا اختیار بیگ، ڈاکٹر اظہر اور منظور خان آفریدی شامل تھے۔