Tuesday, 25 June 2019, 12:23:54 am
مشرق وسطی میں دیرپا امن کا تعلق فلسطینیوں کے بنیادی حقوق تسلیم کرنے سے ہے ،اردن
March 19, 2019

فائل فوٹو

اردن نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے فلسطینیوں کے ریاستی حق سمیت ان کے جائز حقوق کو تسلیم کرنا ہے۔

عمان میں ایک بیان میں اردن کے وزیر خارجہ Ayman Safadiنے کہاکہ فلسطینی ریاست کو 1967 کی سرحدوں کے مطابق قائم کیا جانا چاہیے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

انہوں نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین مسلسل رابطے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں مسیحی برادری اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔