Thursday, 18 April 2024, 06:54:24 am
بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی:امریندرسنگھ
March 19, 2019

File Photo

بھارت کے صوبے پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے کہاہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت ملک کے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔پٹیالہ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے امریندرسنگھ نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی اپناکوئی بھی وعدہ پوراکرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اوراب حکومت مایوسی کے عالم میں کھوکھلے بیانات دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی کی زیرقیادت حکومت ملک میں نوجوانوں کوروزگاردینے میں بھی ناکام رہی ہے اس لئے صرف نعروں سے غریب عوام کاپیٹ نہیں بھراجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے عوام بی جے پی کے زیرقیادت حکومت کے کھوکھلے نعروں اور وعدوں سے تنگ آگئے ہیں اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں ان کے کے لئے کیاکیا۔وزیراعلیٰ نے فوج کومبینہ طورپرسیاست میں ملوث کرنے پربھی بی جے پی پرکڑی تنقیدکی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.