Wednesday, 27 March 2019, 05:13:10 am
سکیورٹی فورسز اور عوام کی بے مثال قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن بحال ہوا ہے، محمود خان
February 19, 2019

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور عوام کی بے مثال قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن بحال ہوا ہے۔

منگل کے روز پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

محمود خان نے کہا کہ ہمیں منقسم کرنے کے خواہشمند تمام ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہو گئے ہیں۔