Friday, 19 April 2024, 12:11:04 am
کلبھوشن کی سزاکےحوالےسےعالمی عدالت انصاف میں پاکستان کامقدمہ مضبوط ہے:احمربلال
February 19, 2019

بین الاقوامی ماہر قانون احمر بلال صوفی نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی سزا کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا مقدمہ مضبوط ہے۔

 ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلبھوشن جادیو کو پاکستان کے قوانین کے مطابق سزاسنائی گئی۔

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی وکیل کی طرف سے پیش کئے گئے دلائل سےمتعلق سوال پر احمر بلال صوفی نے کہاکہ ان دلائل میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دلائل متوقع تھے اور اسی لئے پاکستان نے اپنے تحریری جواب میں کونسلر رسائی سے متعلق ان نکات پر پہلے ہی غورکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جاسوس کو کونسلر رسائی فراہم نہیں کی جاتی۔

 احمر بلال صوفی نے کہا کلبھوشن جادیو بھارت کی نمائندگی کرتا ہے لہٰذا دہشت گردی اور تمام تخریبی کارروائیوں کا تعلق بھارت سے ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.