Sunday, 25 August 2019, 09:51:43 am

مزید خبریں

 
آرٹیکلز 35 اے اور 370 کی حیثیت سے متعلق درخواست کی جلد سماعت کی استدعاپر غورکیاجائیگا: بھارتی سپریم کورٹ
February 19, 2019

بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ اس درخواست پر غورکرے گی جس میں بھارتی آئین کے آرٹیکلز پینتیس اے اور 370 کی حیثیت کو چیلنج کرنے کے حوالے سے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا کی گئی ہے ان آرٹیکلز میں جموں و کشمیر اور اس کے مستقل شہریوں کوخصوصی حیثیت دی گئی ہے۔

 ادھر مقبوضہ کشمیر میں ملازمین کی مشترکہ مشاورتی کمیٹی کے تحت سینکڑوں ملازمین نے جموں اوربھارت کے اندر کشمیریوں کو ہراساں کرنے اور ان پرحملوں کے خلاف احتجاج کیا۔

 ملازمین نے کہا کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے کشمیر میں ہمیشہ غیر کشمیریوں کے تحفظ کو ترجیح دی ہے۔

 سینئر حریت رہنما مولانا عباس انصاری نے بھارتی حکام سےکہا ہے کہ وہ اپنی نام نہاد سکیورٹی واپس لے لیں۔