Friday, 29 March 2024, 07:20:41 am
سندھوکاقصورمیں خاتون پرسسرالیوں کی طرف سے تیزاب پھینکنے کے مبینہ حملےکا سخت نوٹس
February 19, 2018

 انسانی حقوق اور اقلیتوں کے امور کے بارے میں پنجاب کے وزیر خلیل طاہر سندھو نے قصور میں ایک شادی شدہ خاتون پر ان کے سسرالیوں کی طرف سے تیزاب پھینکنے کے مبینہ حملے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

 صوبائی وزیر نے ڈی پی او قصور سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

 انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری اورجناح ہسپتال میں زیر علاج خاتون کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کا بھی حکم دیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.