Thursday, 18 April 2024, 07:44:16 pm
پاکستان خطے میں امن برقرار رکھنے کیلئے انتھک کوششیں کررہاہے:آصف
February 19, 2018

وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن برقرار رکھنے کیلئے انتھک کوششیں کررہاہے جبکہ بھارت امن عمل میں رکاوٹ اور دہشت گردوں کی سرپرستی کررہاہے۔سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت پر جنگی جنون سوار ہے اور وہ کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے جس کے نتیجے میں بے گناہ شہری شہید ہورہے ہیں۔وزیرخارجہ نے واضح کیاکہ بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ دنیاکو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کرناچاہیے۔خواجہ آصف نے کہاکہ حکومت ملک کے دوردرازاورنظرانداز کئے گئے علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے مواصلات کے ذرائع بہتر بنانے کی غرض سے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.