Wednesday, 26 September 2018, 09:37:29 am
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان،کابینہ ارکان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات
February 19, 2018

گلگت بلتستان کی کابینہ کے اراکین کے ایک وفد نے اپنے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی زیر قیادت وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پیر کے روز لاہور میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اپنے گلگت کے ہم منصب کو گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر قسم کے فنی تعاون کی پیشکش کی۔اس موقع پر حافظ حفیظ الرحمن نے مختلف شعبوں میں معاونت اور گلگت بلتستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے ایک ارب روپے کی گرانٹ فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔