Friday, 29 March 2024, 08:46:36 pm
وزیرخارجہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کےلئےروس پہنچ گیے
February 19, 2018

 وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پیر کو روس کے چار روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گیے، وہ یہ دورہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پرکررہے ہیں۔

 ماسکو میں قیام کے دوران وزیر خارجہ اپنے روسی ہم منصب سے باضابطہ بات چیت کریں۔

 فریقین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 یہ دورہ سیاست، معیشت، تجارت ، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے نئے طریقے تلاش کرنے کاموقع فراہم کرے گا۔

روس کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں خصوصی مقام حاصل ہے دونوں ملکوں کے مابین تمام شعبوں میں تعلقات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، پچھلے چند سالوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں  سے فریقین کے مابین جامع اور کثیر الجہتی شراکتداری کےلئے سیاسی جذبہ خیر سگالی کی خواہش کااظہارہوتا ہے۔

 دونوں ملک رواں سال سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.