Saturday, 20 April 2024, 01:48:47 pm
ملک کیلئے خطرہ بننے والے تمام گروپوں کے خلاف کوششیں جاری رہیں گی:اردوان
February 19, 2018

ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے کہاہے کہ ملک کیلئے خطرہ بننے والے تمام گروپوں کے خلاف بلاتفریق انسداد دہشت گردی کی کوششیں جاری رہیں گی۔

انقرہ میں حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی صوبائی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو ہمارے ساتھ دوستی کرنا چاہتے ہیں ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔صدر اردوان نے کہاکہ ہمارے خطے کے متعلق کسی معاملے پر کوئی بھی فیصلہ ترکی کو شامل کئے بغیر نہیں کیاجاسکتا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.