Wednesday, 24 April 2024, 11:42:36 pm
آغاطالش کی 20ویں برسی
February 19, 2018

 ماضی کے ممتاز اداکار آغا طالش کی  20 ویں برسی  پیر کے روزمنائی گئی۔

 وہ 1926 میں بھارت کے شہر لدھیانہ میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام آغاعلی عباس قزلباش تھا۔

 آغا طالش نے اپنے فلمی کیئریر کا آغاز 1950 میں کیا اور 1962 میں اپنی فلم شہید سے شہرت پائی۔

ان کی مشہور فلموں میں سات لاکھ، پرامن جھیل کنارے، میلہ، اولاد، فرنگی، بغاوت اور قیدی شامل ہیں۔

 وہ 1998 میں آج ہی کے روز انتقال کر گئے تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.