Wednesday, 24 April 2024, 10:37:08 am
حکومت ملک میں کرپٹو کرنسی کو باضابطہ بنانے کاارادہ رکھتی ہے :شبلی فراز
January 19, 2022

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ حکومت ملک میں Cryptoکرنسی کوباضابطہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔اسلام آباد میں پاکستان Blockchainکے پہلے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بینک ،سیکورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن اورفنانس ڈویژن اس منصوبے پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوگ کسی منصوبہ بندی کے بغیرکرپٹوکرنسی میں سرمایہ کاری کررہے ہیں تاہم کسی بھی نقصان سے بچنے اور شفافیت یقینی بنانے کے لئے حکومت کاکنٹرول نہایت ضروری ہے۔شبلی فرازنے کہاکہ Blockchain کے استعمال کے ذریعے بینک سالانہ آٹھ سے دس ارب روپے بچاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سائنس وٹیکنالوجی کی وزارت تین جامعات میں Blockchain ٹیکنالوجی کے آزمائشی منصوبے بھی شروع کررہی ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.