پاکستان میں کویت کے سفیر نے منگل کے روز اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ محمد خالد خورشید سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کویت کے سفیروں کو کان کنی سیاحت اور پن بجلی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔کویت کے سفیر نے انہیں یقین دلایا کہ وہ کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کو سرمایہ کاری کیلئے تحریک دیں گے اور گلگت بلتستان کیلئے پاکستان الکویت فنڈ بھی مہیا کریں گے۔