ممتاز شاعر،ڈرامہ نویس اور کالم نگار منیر احمد کی تیسری برسی منگل کو منائی گئی جو منوبھائی کے نام سے مشہور تھے ۔
منو بھائی 1933میں وزیرآبادمیں پید اہوئے ۔
انہوں نے اپنے کیریئرکا آغاز ایک اردوروزنامے میں بطور صحافی کیالیکن جلد ہی انہوں نے ڈرامے لکھنا شروع کردیئے ۔
انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لئے سونا چاندی ، دشت ، تمنا ، گمشدہ ،آشیانہ اور خوبصورت سمیت بعض لازوال ڈرامہ سیریل تحریر کئے ۔
منو بھائی کو پاکستان کی حکومت کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازگیا ۔