ممتاز پاکستانی گلوکارہ مہناز بیگم کی 8 ویں برسی منگل کے روز منائی گئی ۔
غزل، ٹھمری اور ڈاڈراجیسی کلاسیکل موسیقی میں خاص مقام رکھنے والی مہناز بیگم 1958میں پیداہوئیں۔ا ن کا اصل نام کنیزفاطمہ تھا ۔
مہناز نے اپنے کیریئرکاآغاز ستر کی دہائی کے آغاز میں بطور پس پردہ گلوکارہ کیا۔
طویل علالت کے بعد ان کا انتقال انیس جنوری دوہزارتیرہ کو بحرین میں ہوا ۔