Friday, 19 April 2024, 11:27:49 am
وزیرخارجہ کا مشرق وسطیٰ کے بحران کے سفارتی حل کیلئے مذاکرات پر زور
January 19, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مشرق وسطیٰ کے بحران کے سفارتی حل کے لئے مذاکرات پر زوردیاہے کیونکہ پاکستان اس بات پرپختہ یقین رکھتا ہے کہ خطے میں کوئی بھی محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں ہوگی۔انہوں نے یہ بات دوحہ میں قطر کے نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ شیخ محمدبن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات میں کہی۔انہوں نے قطر کے وزیرخارجہ کوخطے میں کشیدگی کے خاتمے اورقیام امن کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان خطے میں تنائو ختم کرنے اورامن کے قیام کے لئے فعال اورمثبت کرداراداکررہاہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بے نقاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ گزشتہ 5 ماہ سے مقبوضہ وادی میں 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو مسلسل لاک ڈائون اور گرفتاریوں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے مظلوم مسلمان بھارتی مظالم سے نجات کے لئے عالمی برادری خصوصاً امت مسلمہ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔قطرکے نائب وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے افغانستان اور خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.