Friday, 19 April 2024, 04:47:36 am
وزیراعظم کااسلام کامثبت تشخص پیش کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال کی ضرورت پرزور
January 19, 2020

وزیراعظم عمران خان نے دنیابھرمیں پاکستان اوراسلام کامثبت تشخص پیش کرنے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال کی ضرورت پرزوردیاہے۔انہوں نے یہ بات ڈیجیٹل میڈیاسمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے ایک وفد سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔وزیراعظم نے اس موقع پرآسان شرائط پرقرضوں، ہنرمندی کے تربیتی پروگراموں، غربت کے خاتمے کے احساس پروگرام اورنادارافراد کے لئے پناہ گاہوں سمیت نوجوانوں کے لئے حکومت کے مختلف اقدامات کاذکرکیا۔انہوں نے کہاکہ ملک مشکل ترین معاشی حالات سے نکل آیا ہے، مالی خسارے میں کمی آئی ہے اور سرمایہ کاروں کااعتمادبحال ہواہے۔عمران خان نے اپنے اس عزم کااعادہ کیا کہ وہ بدعنوانی اور مافیازکے خلاف جنگ میں آخری حد تک جائیں گے۔ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز، مسائل کے حل کے لئے حکومت کے اقدامات اور جدیددور میں ذرائع ابلاغ خصوصاً سوشل میڈیاکے کردارپربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔شرکاء نے بھی ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں نوجوانوں کے لئے مواقع اوراس سے متعلق مسائل اور ان کے حل پراظہارخیال کیا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.