Friday, 19 April 2024, 03:57:20 am
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت
January 19, 2020

فائل فوٹو

 خیبرپختونخوا کےوزیراعلیٰ محمود خان نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف سخت کارروائی کرنے  کی ہدایات جاری کی ہیں۔

 اتوار کے روز پشاور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گندم اور دیگر اشیائے خوردنی کی ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کی حوصلہ شکنی  کی جائے۔

 وزیراعلیٰ نے صوبے میں آٹے اور گندم کی بڑھتی  قیمتوں کے تناظر میں صارف کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

 انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر فارنس مینجمنٹ اینڈ ریفارم یونٹ کو رپورٹ پیش کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.