Friday, 29 March 2024, 12:09:27 pm
ممتاز گلوکارہ مہناز بیگم کی ساتویں برسی
January 19, 2020

 ممتاز گلوکارہ مہناز بیگم کی  ساتویں برسی اتوار کے روز منائی گئی۔

 مہناز بیگم نے ریڈیو، ٹیلی ویژن اور فلموں کے لئے کئی طرح کے نغمے گائے۔ انہوں نے کئی فلموں میں پس پردہ گلوکارہ کے طور پر بھی کام کیا۔

 انہوں نے13 بار بہترین  پس پردہ  خاتون گلوکارہ کے طورپر نگار ایوارڈ حاصل کیا۔ انہیں لکس اسٹائل ایوارڈز میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیاگیا۔

انہیں غزل، ٹھمری،Dadra، خیال، دروپاد اورسلام، نوحہ اور مرثیہ پڑھنے میں خاص مقام حاصل تھا۔

 وہ 2013 میں آج ہی کےدن علاج کے لئے کراچی سے میامی فلوریڈا منتقلی کے دوران بحرین کے ہوائی  اڈے پر دم توڑ گئی تھیں۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.