Thursday, 18 April 2024, 09:38:25 pm
مقبوضہ کشمیر :فوجی محاصرہ 168 ویں روز بھی جاری
January 19, 2020

File Photo

مقبوضہ کشمیر میں وادی کشمیر اور جموں کے علاقوں میں فوجی محاصرے اور انٹر نیٹ سروس کی بندش آج (اتوار) 168 ویں روز بھی جاری ہے۔

 حکام کی جانب سے نام نہاد اعلان کے باوجود سرینگر ،بڈگام، گاندربل،بارہ مولہ، اننت ناگ(اسلام آباد) ،کلگام، شوپیاں اورپلوامہ کے اضلاع میں موبائل انٹر نیٹ سروس معطل ہے۔

ادھر، بھارتی حکام نے بھارتی وزرا کے گروپ کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے پہلے سکیورٹی کے نام پر مزید پابندیاں عائد کردی ہیں۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.