Saturday, 22 February 2020, 06:16:10 am
مقبوضہ کشمیر ،بھارتی حکام نے سیکورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دیں
January 19, 2020

مقبوضہ کشمیر میں قابض حکام نے بھارتی وزرا ء کے ایک گروپ کے دورے کے موقع پر پہلے سے محصور وادی کشمیر اورجموں خطے کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کے نام پرپابندیاں مزید سخت کردی ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق علاقے میں آج مسلسل 168ویں روز بھی جاری فوجی محاصرے اور انٹرنیٹ کی معطلی کے دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبورکیا گیا اور گاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کی گئی۔ جموںوکشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے ایک بیان میں بھارتی وزراء کے نام نہاد ورہ کشمیرپر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی نے انتخابات سے پہلے ماحول کو اپنے حق میںکرنے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوںمحمد فاروق رحمانی ، عبدالمجید ملک اور کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سیدنے اپنے الگ الگ بیانات میں بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کے بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کشمیر ی بچوںکو نام نہاد حراستی کیمپوں میں نظربند کرنے کے لیے کہا تھا۔ انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیا کہ وہ بھارتی جنرل کے بیان کا نوٹس لیں۔