Thursday, 24 September 2020, 04:39:26 pm
معاون خصوصی صحت کا تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلہ سے ترجیحی بنیادوں پر نمٹنے پر زور
January 19, 2020

صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے پر ترجیحی بنیادوں پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کراچی میں منعقدہ ہیلتھ کانفرنس کے اختتامی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کے اضافے کی شرح دواعشاریہ چار فیصد ہے جو ایشیا میں سب سے زیادہ شرح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگ خاموشی سے خیراتی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں اور انڈس ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال جیسی کئی مثالیں ہیں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے تپ دق اور ہیپاٹائٹس جیسے امراض پر قابو پانے کیلئے بھی احتیاطی تدابیرکی ضرورت پر زور دیا۔