Thursday, 25 April 2024, 04:01:45 pm
قابض بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے،وزیراعظم
January 19, 2020

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی اور شہید کررہی ہے اور ایسے واقعات میں تیزی آئی ہے۔

 آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےلئے ضروری ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کے گروپ کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دینے پر اصرار  کرے۔

 وزیراعظم نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارت جھوٹا فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت کنٹرول لائن پار فوجی کارروائیوں اور شہریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ جاری رکھتا ہے  تو پاکستان کےلئے مشکل ہوگا کہ وہ یہ سب دیکھتا رہے۔

ادھر ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کو ویسے ہی مسائل درپیش ہیں جن کا سامنا ملائیشیا میں انتہائی تجربہ کار اور عالم اسلام کے کامیاب ترین سیاستدان مہاتیر بن محمد نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم  مہاتیر ملک کو دیوالیہ ،مقروض اور ریاستی آئینی اداروں کو تباہ کرنے والی مورچہ بند سیاسی مافیا کامقابلہ کررہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.