Friday, 19 April 2024, 07:24:32 am
حکومت اپنے اتحادیوں کے جائز تحفظات دور کرے گی:ڈاکٹر فردوس
January 19, 2020

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ حکومت اتفاق رائے اورمفاہمت کی پالیسی کے ذریعے اپنے اتحادیوں کے جائز تحفظات دور کرے گی۔لاہورپریس کلب میں''میٹ دی پریس پروگرام'' سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں فرسودہ نظام کے خاتمے کے لئے موثر قانون سازی سے اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پرعملدرآمدکررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اقتصادی استحکام کے ذریعے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کررہی ہے اورروزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے آٹے کے ملز مالکان، ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں اورقیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے ذرائع ابلاغ پرزوردیاکہ وہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر اور ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی میں اپناکردارادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ چھ ارب وپے کے امدادی پیکج کے تحت لوگوں کو یوٹیلٹی سٹورز پرگھی، آٹا، چینی اور دالوں سمیت اشیائے خوردنی پراعانت دی جارہی ہے۔

اُدھرایک ٹوئیٹ میں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے تھیلیسیمیا آگاہی مہم کی تقریب سے متعلق چلائی گئی غلط فوٹیج پربرہمی ظاہر کی۔انہوں نے کہاکہ یہ تقریب تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لئے خون کاعطیہ دینے کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے سے متعلق لاہورمیں ذرائع ابلاغ کی تشہیری مہم سے متعلق تھی تاہم سوشل میڈیا میں تقریب کی غلط ویڈیواورتصاویرپیش کی گئیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.