Thursday, 28 March 2024, 07:51:16 pm
بھارت میں مظاہرین کا مودی کوخطوط ارسال کرنے کےلئے پوسٹ کارڈ مہم کا آغاز
January 19, 2020

بھارت میں مظاہرین نے وزیراعظم نریندر مودی کوہزاروں خطوط ارسال کرنے کےلئے ایک پوسٹ کارڈ مہم شروع کی ہے ان خطوط میں مسلمان مخالف شہریت کا متنازع ترمیمی قانون واپس لینے پر زور دیا جائے گا۔

 نئی دہلی کے مسلمان اکثریتی علاقے شاہین باغ میں مظاہرین نے پوسٹ کارڈز میں ہندوقوم پرست رہنما سے کہا کہ وہ انہیں شہریت ثابت کرنے پر مجبور نہ کریں۔

ادھر حزب اختلاف کی جماعتوں اور سماجی کارکنوں نے شہریت قانون کو بھارتی سکیولر آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا  ہے۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.