Tuesday, 23 April 2024, 01:44:25 pm
اتحادی جماعتیں تحریک انصاف یااس کی قیادت کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گی:شیخ رشید
January 19, 2020

File Photo

وزیرریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ اتحادی جماعتیں تحریک انصاف کی حکومت یااس کی قیادت کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گی۔

انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ آئندہ چندروزمیں چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی کے لئے اتفاق رائے ہوجائے گا۔شیخ رشیداحمدنے کہاکہ حزب اختلاف حال ہی میں منظورکئے گئے آرمی ترمیمی ایکٹ کی طرح نیب قوانین میں ترامیم کے لئے بھی حکومت کی حمایت کرے گی۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.