Friday, 29 March 2024, 07:11:19 am
وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاوٹ کےخلاف مہم تیزکرنےکی ہدایت
January 19, 2019

پنجاب کے وزیرخوراک سمیع اﷲ چوہدری اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان نے آج لاہور میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ۔انہوں نے وزیراعلی کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی ۔سردارعثمان بزدار نے اتھارٹی کی کارکردگی کی تعریف کی اور صوبے میں ملاوٹ کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ۔انہوںنے کہاکہ عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھنی چاہیے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.