Wednesday, 17 April 2024, 01:23:27 am
جموں وکشمیرمسلم لیگ کی کشمیری سیاسی قیدیوں کےساتھ رکھےجانےوالےنارواسلوک کی سخت مذمت
January 19, 2019

مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر مسلم لیگ نے کشمیری سیاسی قیدیوں کے ساتھ رکھے جانے والے نارواسلوک کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انھیں ذہنی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

جموں وکشمیر مسلم لیگ کے قائم مقام چیئرمین عبدالاحد پارا نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ ہریانہ کی جیل میں قید حریت رہنمائوں فیروز احمدخان، مفتی ندیم اورمشتاق احمد HURRA سے مجرموں جیسا سلوک کیاجارہا ہے۔عبدالاحد پارانے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پرزوردیا کہ وہ غیرانسانی اور غیرجمہوری طرز عمل ترک کرنے اور دیرینہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کیلئے بھارت پردبائو ڈالیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.