Sunday, 21 April 2019, 01:12:19 am

مزید خبریں

 
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے میں کردارادا کرے، تجزیہ کار
January 19, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے میں اپنا کردارادا کرے۔

ماہر بین الاقوامی تعلقات اور آئی بی اے کراچی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات ِ حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

ماہر بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر زاہد انور خان نے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہااس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف انتہائی اہم جنگ اپنے وسائل سے لڑ رہا ہے۔ دفاعی تجزیہ کار عبد اللہ گل نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ امریکہ کیلئے پاکستان کے حوالے سے دہرا معیار ترک کرنے کا وقت آگیا ہے۔