Thursday, 25 April 2024, 05:27:13 am
بحرین پاکستان کے ساتھ اپنےخوشگوارتعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے:بحرینی وزیرخارجہ
January 19, 2018

بحرین میں پاکستان کےسفیر جاوید ملک نے کہا ہے پاکستان میں بحرین اور خلیجی تاجروں کےلئے کاروبار، تجارت ،سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں۔وہ بحرین میں بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ سے باتیں کررہے تھے۔سفیر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید بڑھیں گے۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی اقتصادی اورثقافتی تعلقات مزید بڑھانے کےلئے سفیر جاوید ملک کی کوششوں کوسراہا۔شیخ خالد الخلیفہ نے کہاکہ بحرین پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.