Tuesday, 23 October 2018, 01:53:40 am
پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کاجواب دینےکی بھرپورصلاحیت رکھتاہے
January 27, 2018

دفترخارجہ کےترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاہے کہ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے لیکن وہ اسے مناسب اقدام نہیں سمجھتا۔ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام مسائل پُرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کاخواہشمند ہے۔ترجمان نے کہاکہ کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں امن کیلئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے بھارت پرزوردیاکہ وہ پاکستان اور بھارت کے بارے میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق اپناکردار ادا کرنے کی اجازت دے۔