ترجمان نے کہاکہ چینی صدر نے اس بات پر زوردیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات بین الاقوامی سطح پر درپیش معاملات میں پیش رفت کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں

چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے:دفتر خارجہ
18 ستمبر 2014 (18:15)
0

چین کے صدرژی جن پنگ باہمی تعلقات خاص طورپر اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کریںگے۔
یہ بات جمعرات کو اسلام آباد میں دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہی ۔
ترجمان نے کہاکہ چینی صدر نے اس بات پر زوردیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات بین الاقوامی سطح پر درپیش معاملات میں پیش رفت کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں 
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان سے سرحد پار حملوں پر شدید احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرے ۔