توقع ہے کہ وزیراعظم اس سال بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کریں گے ۔

وزیراعظم نوازشریف 26ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
18 ستمبر 2014 (20:39)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف 'اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے بدھ کو امریکہ روانہ ہوں گے ۔
اس ماہ کی چھبیس تاریخ کو اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔
توقع ہے کہ وزیراعظم اپنی تقریر میں ہمسایہ ملکوں خاص طور پر بھارت اور افغانستان کے ساتھ تعاون پر مبنی تعلقات پر اظہار خیال کریں گے ۔
توقع ہے کہ وزیراعظم اس سال بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کریں گے ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر محمد نوازشریف ایک توانائی کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں ڈنمارک اور ناروے کے وزرائے اعظم بھی شریک ہوں گے ۔
وزیراعظم 'امریکی نائب صدر اور جاپان کے وزیراعظم کے ساتھ ایک امن کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے ۔ کانفرنس بین الاقوامی دوست ممالک کے درمیان تعاون کا جائزہ لے گی ۔