سندھ کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ چار سے پانچ لاکھ کیوسک پانی سندھ سے گزرے گا۔

گدو اورسکھربیراج میں پانی کی سطح بلند
18 ستمبر 2014 (10:59)
0

گدو اورسکھربیراج میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے مرکز کے مطابق گدوبیراج میں اس وقت پانی کی آمد تین لاکھ نو ہزار تین سو تہتر کیوسک اور اخراج دو لاکھ تراسی ہزار چار سو چورانوے کیوسک ہے۔

سکھربیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ نوے ہزار پینتیس کیوسک اور اخراج ایک لاکھ چھتیس ہزار چھ سو کیوسک ہے۔پنجند ہیڈ ورکس پرپانی کی سطح گررہی ہے۔

سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے گدو بیراج کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار سے پانچ لاکھ کیوسک پانی سندھ سے گزرے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کشمور،کندھ کوٹ، شکارپور، سکھر، خیرپور،نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، بے نظیر آباد کے کچے علاقوں اور دریائے سندھ کے اردگرد دوسرے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو پہلے ہی محفوظ مقامات یا امدادی کیمپوں میں منتقل ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔

سکھر میں آبپاشی کے حکام کی طرف سے سیلاب کے بارے میں بریفنگ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبے میں کسی بڑے سیلاب کا خدشہ نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں سیلاب کا سنگین خطرہ ہے ان مقامات پر سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔