ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت بے گھر افراد کی مشکلات پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

حکومت نقل مکانی کرنےوالےافرادکی مشکلات میں کمی کیلئےتمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے:ماروی
18 ستمبر 2014 (11:11)
0

قومی اسمبلی میں اطلاعات و نشریات کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی مشکلات میں کمی کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت بے گھر افراد کی مشکلات پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔انہوں نے کہا کہ احتجاجی مارچ اور دھرنوں کی بجائے صوبائی حکومت کو ترقی اور خوشحالی کی سرگرمیوں پر توجہ دینی چاہئے۔


ایک سوال کے جواب میں ماروی میمن نے کہا کہ لانگ مارچ اور دھرنوں سے قومی ترقی اور معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔